ودہولڈنگ ٹیکس پہلے غیرشرعی قرار دیا پھر وضاحت، کون سا مؤقف درست؟

ہماری ویب  |  Sep 25, 2025

اسلامی نظریاتی کونسل نے وضاحت کی ہے کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو غیرشرعی قرار دینے کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں۔ کونسل کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ابتدائی طور پر بعض میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ کونسل نے بینکوں سے رقم نکلوانے یا منتقل کرنے پر عائد ودہولڈنگ ٹیکس کو غیرشرعی قرار دیا ہے۔ ان خبروں کے بعد فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا کہ وہ اس مؤقف کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرے گا۔

ایف بی آر کے ردعمل کے بعد اسلامی نظریاتی کونسل نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے اجلاس میں صرف چند اراکین نے اس موضوع پر ابتدائی رائے کا اظہار کیا تاہم اراکین کی آراء مختلف تھیں۔ اجلاس میں طے پایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے پر ماہرین سے مشاورت کے بعد آئندہ اجلاس میں تفصیلی غور کیا جائے گا۔

کونسل نے واضح کیا کہ ودہولڈنگ ٹیکس کو غیرشرعی قرار دینے سے متعلق کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا اور نہ ہی اس پر کسی قسم کی متفقہ رائے سامنے آئی ہے۔ حتمی مؤقف آئندہ اجلاس میں جامع بحث اور ماہرین کی رائے لینے کے بعد دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More