فلسطین پر سیاست سے گریز کریں، کوئی اچھا کام ہوا ہے اسے متنازع نہ بنائیں: اسحاق ڈار

اردو نیوز  |  Sep 30, 2025

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطین کا مسئلہ بھرپور طریقے سے اُجاگر کیا۔’وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ بھوک کا فلسطینیوں اور اُن کی دوبارہ آبادکاری کے معاملے پر بات کی۔‘منگل کو اسلام آباد میں نیوز بریفنگ کے دوران اسحاق ڈار نے بتایا کہ ’آٹھ عرب اور اسلامی ممالک نے امریکی صدر کے ساتھ غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کا معاملہ اٹھایا۔‘’صدر ٹرمپ کے ساتھ ملاقات میں اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے پر قبضے کی کوشش روکنا بھی مسلم ممالک کے حکمرانوں کے ایجنڈے میں شامل تھا۔‘ اسحاق ڈار نے کہا کہ ’فلسطینی اتھارٹی نے بھی غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ہے جس کے تحت فلسطین میں امن فوج تعیانت ہو گی، امن بورڈ میں زیادہ تر فلسطینی حکام شامل ہوں گے۔‘’جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کے مسئلے پر مشاورت کے لیے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔ پاکستان سمیت 8 ممالک نے غزہ امن منصوبے کو خوش آمدید کہا ہے۔’اگر کوئی اچھا کام ہوا ہے تو اس کو متنازع نہ بنایا جائے، ظلم کے خلاف آواز اُٹھانے والے آٹھ ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے، پاکستان میں کچھ لوگ اِس بات پر بھی سیاست کر رہے ہیں۔فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے گریز کیا جائے۔‘نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم سنہ 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق ایسی آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں جس کا دارالحکومت القدس ہو۔‘سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ ’مملکت کے ساتھ ہمارا غیر رسمی معاہدہ تو ہمیشہ سے تھا، اب باضابطہ معاہدہ ہوا ہے۔‘اسحاق ڈار کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ’یہ معاہدہ کوئی اچانک نہیں ہو گیا، بلکہ دونوں ممالک دو سال سے اس پر کام کر رہے تھے۔‘انہوں نے بتایا کہ ’سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے بعد کئی دیگر ممالک نے بھی ہمارے ساتھ ایسا معاہدہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔‘نائب وزیراعظم کے مطابق ’1998 میں ایٹمی دھماکوں کے بعد جب پاکستان پر بدترین پابندیاں لگیں تو سعودی عرب نے دو سال تک ہمیں تیل دیا۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More