ایف بی آر نے ٹیکس دہندگان کو مزید مہلت دے دی، لیکن کب تک؟

ہماری ویب  |  Oct 01, 2025

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس دہندگان کو ریلیف دیتے ہوئے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کر دی ہے۔ اب مالی سال 2025 کے گوشوارے جمع کرانے کی نئی آخری تاریخ 15 اکتوبر 2025 مقرر کر دی گئی ہے۔

ایف بی آر کے مطابق جو ٹیکس دہندگان مقررہ تاریخ تک ریٹرنز جمع نہیں کرائیں گے انہیں جرمانے اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ اس توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ افراد کو سہولت فراہم کرنا اور ریونیو کلیکشن کے عمل کو مؤثر بنانا ہے۔

یاد رہے کہ پہلے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2025 مقرر تھی، تاہم کاروباری حلقوں اور مختلف تنظیموں کی درخواست پر ایف بی آر نے ڈیڈ لائن میں توسیع کا فیصلہ کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More