پاکستان نے 500 ملین ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی

ہماری ویب  |  Oct 01, 2025

پاکستان نے 2015 میں جاری کردہ 10 سالہ یوروبانڈ کی میچورٹی پر 500 ملین ڈالر کی بروقت ادائیگی کر دی۔ مشیر خزانہ خرم شہزاد نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان کے مالی نظم و ضبط اور معیشت میں استحکام کا ثبوت ہے۔

خرم شہزاد کے مطابق قرض کی بروقت ادائیگی سے اندرونی ذخائر اور لیکویڈیٹی میں بہتری آئی ہے جبکہ عالمی اداروں نے پاکستان کی خودمختار ریٹنگ میں بھی اضافہ کیا ہے۔ اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے اور پاکستان کے بانڈز پریمیم پر ٹریڈ ہو رہے ہیں۔

مشیر خزانہ نے مزید بتایا کہ قرض کا جی ڈی پی تناسب 77 فیصد سے کم ہو کر 70 فیصد پر آ گیا ہے جبکہ کل سرکاری قرض میں بیرونی قرض کا حصہ 38 فیصد سے کم ہو کر 32 فیصد رہ گیا ہے۔ مالی سال 2025 میں قرض کے بڑھنے کی رفتار بھی نمایاں طور پر کم رہی اور عالمی سطح پر قرض لینے کی لاگت میں کمی سے پاکستان کو مزید فائدہ ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق بروقت ادائیگی سے عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دہانی ہوئی ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود اپنے تمام بیرونی قرضوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More