میرا کسی سے کوئی مقابلہ نہیں۔۔ عمیر جیسوال کی دوسری اہلیہ کون ہیں؟ حجاب پر تنقید کرنے والوں کو پہلی اور آخری وارننگ دے دی

ہماری ویب  |  Oct 02, 2025

"جزاک اللہُ الخیر آپ سب کی دعاؤں کے لیے، یہ ہمارے لیے واقعی قیمتی ہیں۔ میرے شوہر صرف ایک بیوی رکھتے ہیں اور وہ میں ہوں۔ براہِ کرم صبر و تحمل اختیار کریں اور میری کسی سے موازنہ نہ کریں۔ میں کس طرح لباس پہنتی ہوں یا حجاب لیتی ہوں یا نہیں، یہ کسی کا ذاتی معاملہ نہیں۔ میرے شوہر اپنی خوشی آپ سب کے ساتھ بانٹتے ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی رائے دینے لگے۔ اگر دعا نہیں دے سکتے تو مہربانی کر کے خاموش رہیں۔"

یہ کہنا ہے نبیہا عمیر جیسوال کا جنھوں نے اپنے شوہر کی ڈالی گئی پوسٹ کے نیچے کمنٹ میں مداحوں کو احتیاط کی تاکید کی۔ پاکستان کے معروف گلوکار اور اداکار عمیر جسوال نے حال ہی میں اپنی اہلیہ نبیہا کو مداحوں کے سامنے متعارف کرایا ہے۔ یہ جوڑا اپنی زندگی کے خوبصورت لمحے ساتھ گزار رہا ہے۔

عمیر جسوال اور نبیہا کی شادی کی خبر مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بنی، تاہم کچھ حلقوں کی بے جا آراء پر نبیہا نے سوشل میڈیا کے ذریعے دو ٹوک موقف اختیار کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہی عمیر جسوال کی واحد شریکِ حیات ہیں اور دوسروں کے تبصرے ان کی ذاتی زندگی پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔

یہ صاف اور دلیرانہ بیان نہ صرف ان کی خود اعتمادی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس حقیقت کو بھی اجاگر کرتا ہے کہ مشہور شخصیات کی ذاتی زندگی میں دخل اندازی کسی طور مناسب نہیں۔ مداحوں نے بھی نبیہا کی اس وضاحت کو سراہا اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وضح رہے کہ عمیر جیسوال کی سابقہ اہلیہ معروف ماڈل ثنا جاوید تھیں جنھوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے دوسرہ شادی کر لی تھی۔ گزشتہ دنوں عمیر جیسوال کی انسٹاگرام پر اپنی دوسری اہلیہ کا تعارف کروانے پر کئی لوگوں نے ان کا موازنہ ثنا جاوید سے بھی کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More