بیٹی بیاہنے کے بعد اسے واپس آنے کو نہ کہیں۔۔ صائمہ قریشی نے ٹوٹتی شادیوں کی وجہ لڑکیوں کی ماؤں کو کیوں قرار دے دیا؟

ہماری ویب  |  Sep 30, 2025

"لڑکی کی ماں کو چاہیے کہ بیٹی کی شادی کے بعد ذرا پرسکون ہو جائے۔ اگر بیٹی کو اپنے شوہر یا سسرال میں کوئی عام مسئلہ ہو تو ہر وقت اسے واپس آنے کی ترغیب نہ دیں۔ ہاں! اگر بیٹی پر تشدد ہو رہا ہے یا وہ کسی زیادتی کا شکار ہے تو ضرور اس کا ساتھ دیں، مگر چھوٹی موٹی سسرالی شکایات پر صرف بیٹھ کر بات کریں، اسے حد سے زیادہ سپورٹ یا لاد پیار نہ دیں۔"

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ قریشی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ حالیہ دنوں میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شادی شدہ زندگی اور فیملی سسٹم کے بارے میں اپنے خیالات کا کھل کر اظہار کیا۔ ان کے یہ جملے وائرل ہونے کے بعد ہر طرف بحث چھڑ گئی ہے۔

صائمہ قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ دور میں طلاق کی شرح میں اضافے کی ایک بڑی وجہ گھروں میں بڑوں کے رویے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماؤں کو اپنی بیٹیوں کی زندگی میں ایک متوازن کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ چھوٹی باتوں کو بڑا مسئلہ نہ بنایا جائے۔ اداکارہ کے مطابق اگر والدین اپنے پرانے نظریات میں لچک پیدا کریں تو نوجوان جوڑوں کی زندگیاں زیادہ بہتر اور پُرسکون ہو سکتی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ان کے خیالات پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ کچھ صارفین ان کی باتوں سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں خواتین کے مسائل کو نظر انداز کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ یوں صائمہ قریشی کی گفتگو ایک بار پھر شادی اور سسرالی تعلقات کے موضوع پر نئی بحث چھیڑ گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More