سیاست سے دور رہ کر کھلاڑیوں کو کھیل پر دھیان دینا چاہیے، عماد شکیل بٹ

ہماری ویب  |  Oct 02, 2025

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا ہے کھلاڑیوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے اور اپنے کھیل پر دھیان دینا چاہیے۔

شکیل بٹ نے کہا کہ جو حرکت بھارت نے ایشیا کپ میں کی ہے وہ شرمناک ہے اور کھیلوں میں یہ حرکت نہیں ہونی چاہیے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف ان کے سینئر ہیں لیکن ان کو بھی سیاسی معاملات کو اسپورٹس سے دور رکھنا چاہیے۔ کھیلوں میں یہ چیزیں اچھی نہیں لگتی لیکن جو اشارے انہوں نے میچ میں کیے پاکستانی ہونے کے ناطے مزہ تو آیا۔

شکیل بٹ نے کہا کہ آپ کی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ بھارت نے کھیلوں میں سیاست کو لانے کا سلسلہ شروع کیا لیکن وہ پھر بھی کہیں گے کھلاڑیوں کو سیاست سے دور رہنا چاہیے اور اپنے کھیل کو بہتر کرنے پہ توجہ دینی چاہیے۔ بھارت اور پاکستان کے کشیدہ تعلقات کی وجہ سے قومی ہاکی ٹیم بھی بھارت میں ہونے والے حالیہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیا لیکن حکومت نے ان کو پرولیگ ہاکی میں حصہ لینے کے لیے 25 کروڑ کی خطیر رقم کی منظوری دے دی ہے۔

ہاکی کپتان نے کہا کہ پروڈک میں کھیلنے سے ٹیم میں بہت بہتری آئے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان 13 نومبر سے 16 تاریخ تک بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی میچز کھیلے گا اور اس کے لیے تیاریاں جلد شروع ہوجائیں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More