Getty Images
پاکستان اور انڈیا کی خواتین کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کا اتوار کے روز کھیلے جانے والا میچ انڈیا ویمنز نے 88 رنز سے جیت لیا ہے۔
ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے آج کے گروپ میچ میں انڈین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 248 رنز کا ہدف دیا تھا تاہم جواب میں پاکستانی ٹیم 43 اوورز میں 159 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستانی پلیئر سدرہ امین نے81 رنز بنائے۔ نتالیہ پرویز 33 رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ تاہم پاکستان ٹیم کی دیگر بیٹرز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہیں۔ سدرہ اقبال اور رامین شمیم کوئی رنز بنائے بغیر صفر کے سکور پر آؤٹ ہوئیں۔
دوسری جانب انڈیا کی جانب سے دیپتی شرما اور کرانتی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ انڈین کھلاڑی ہرلین دیول نے 46 رنز بنائے، رچا گھوش نے 35 جبکہ جمائما نے 32 رنز بنائے جبکہ ثنے رانا نےدو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا ویمنز ورلڈ کپ کا آج کا چھٹا میچ تھا۔
تناؤ اور متنازع واقعات کا رنگ اب دونوں ملکوں کی خواتین ٹیموں کے درمیان میچز میں بھی نظر آیا جب ٹاس کے دوران بھی دونوں ٹیموں کی کپتانوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا۔
دونوں کپتانوں نے میزبان سے میچ سے متعلق بات کی اور اس دوران انڈین کپتان ہرمن پریت کور پاکستانی کپتان سے ہاتھ ملائے بغیر وہاں سے چلی گئیں۔
یاد رہے کہ مینز ایشیا کپ کے دوران بھی نہ صرف انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا بلکہ فائنل جیتنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سی ٹرافی لینے سے بھی انکار کر دیا تھا۔
Getty Imagesکیڑوں کی بہتات میں میچ کا بار بار رکنا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان کھیلے گئے میچز میں کئی ایسے واقعات ہوئے جو کرکٹ کے گراؤنڈ پر پہلی بار دیکھے گئے تھے۔
اتوار کے روز کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گراؤنڈ میں اڑنے والے کیڑے مکوڑوں کی بھرمار نے کھلاڑیوں کو پریشان کیے رکھا۔
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کی ویمنز ٹیموں کے میچ کے دوران کیڑے مکوڑوں نے کھلاڑیوں کو پریشان کردیا جبکہ اس دوران بار بار میچ بھی روکنا پڑا۔
کولمبو کے پریماداسا سٹیڈیم میں جاری ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ میں بیٹنگ کے دوران خواتین کھلاڑی بار بار مچھر بھگاتی نظرآئیں۔
کئی بار خلل آنے کے بعد میچ کے 34ویں اوور کے اختتام پر 15 منٹ کےلیے روک دیا گیا جس دوران منتظمین نے کھلاڑیوں کی شکایت کے نتیجے میں گراؤنڈ میں مچھر مار سپرے کروایا۔
پاکستان ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کی ایسی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جس میں وہ ہوا میں سپرے کرکے مچھر بھگانے کی کوشش کرتے نظر آ رہی ہیں۔
Getty Imagesمیچ کے دوران کیڑوں نے کھلاڑیوں کو پریشان کیے رکھارن آؤٹ کا تنازع
اتوار کے روز میچ میں پاکستان کی اننگز کے شروع میں ہی تنازع سامنے آیا جب اوپنر منیبہ علی متنازع طور پر رن آؤٹ ہو گئیں۔
لیفٹ ہینڈڈ کھلاڑی پاکستانی اوپنر منیبہ انڈیا کی بولنگ کے خلاف جدوجہد کرتی نظر آ رہی تھیں جب ہی اننگز کے چوتھے اوور میں منیبہ علی اپنی کریز سے باہر کھیل رہی تھیں اس دوران انڈین بولر کرانتی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کی گئی۔
آؤٹ کی اپیل پر منیبہ علی کو تھرڈ امپائر نے پہلے ناٹ آؤٹ قرار دیا۔
سکرین پر ری پلے میں دکھایا گیا کہ منیبہ نے گیند آنے سے پہلے ہی اپنا بیٹ گراؤنڈ کر لیا تھا اور تھرڈ امپائر کیرن کلاسے کا ’ناٹ آؤٹ‘ کا فیصلہ گراؤنڈ میں بڑی سکرین پر بھی چلا گیا۔ تاہم پھر انھیں اچانک آؤٹ قرار دے دیا۔
اس رن آؤٹ پر کمنٹیٹر اور میدان میں موجود شائقین سب حیران نظر آئے۔ تھرڈ امپائر کے فیصلے پر منیبہ علی اور ٹیم مینجمنٹ ناخوش ہوئے اور ناراضی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ منیبہ علی کریز میں تھیں لیکن جس وقت بال سٹمپس پر لگی تو بیٹ ہوا میں تھا۔ تاہم اس فیصلے پر پاکستانی کپتان باؤنڈری لائن پر امپائر سے کافی دیر بچث کرتی بھی نظر آئیں جب کہ سوشل میڈیا پر بھی شائقین کے دوران بحث چھڑ گئی۔
ہیڈ یا ٹیل، ٹاس میں الجھن
گو کہ یہ واضح ہے کہ غالباً ٹاس سے ہی اس کھیل میں ہار جیت کا فیصلہ نہیں ہو جانا تھا تاہم،’ کوئی بھی یہ اندازہ نہیں لگا سکتا تھا کہ ثنا غلط کال کریں گی اور پھر بھی ٹاس جیت جائیں گی۔
دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ کے پس منظر میں، کپتان ثنا اور ہرمن پریت کور کا مصافحہ نہ کرنا کوئی تعجب کی بات نہیں تھی خاص طور پر مردوں کی ٹیموں کے درمیان حالیہ میچوں میں قائم ہونے والی مثال سے یہ واضح تھا۔
پاکستان کے کپتان نے ٹاس کے وقت ٹیل منتحب کیا جب ہرمن پریت نے سکہ چلایا لیکن میچ ریفری شاندرے فرٹز نے غالبا غلط سنا اور اعلان کیا کہ ’ہیڈز‘ کی کال ہے۔
براڈ کاسٹر اور آسٹریلیا کے سابق بلے باز میل جونز ٹاس کر رہے تھے جب فرٹز کے الفاظ دہرائے گئے۔ سکہ اچھالا گیا اور اعلان کیا گیا کہ پاکستان نے ٹاس جیت لیا ہے۔
کسی بھی کپتان نے اس پر سوال نہیں اٹھایا یوں ثنا آگے بڑھیں اور اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان پہلے بولنگ کرے گا۔
اس ایک معصومانہ غلطی کے باوجود انڈیا کو نقصان نہیں پہنچا اور آخر میں بہرحال وہ جیت گیا۔
Getty Images
میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ایک انڈین صحافی نے پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کو یاد دلایا کہ بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ انڈین کھلاڑیوں نے تصاویر بنوائی تھیں اور دونوں ٹیموں کے اُن مناظر کو بہت پذیرائی ملی تھی۔ لیکن اب سب کچھ بدل گیا ہے۔ اس پر آپ کیا کہیں گی؟
اس پر فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ ’جس طرح سب بسمہ باجی سے مل رہے تھے اور اُن کی بیٹی کو پیار دے رہے تھے، ایسا دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے۔ لیکن پہلی چیز یہ ہے کہ آپ جس چیز کے لیے یہاں آئے ہیں، اس پر فوکس کریں۔‘
اُن کا کہنا تھا کہ ہمارے ہر ٹیم کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور جو بھی چیز سپیرٹ آف دی گیم میں آئے گی، ہم اس کے مطابق چلیں گے۔
واضح رہے کہ سنہ 2022 میں نیوزی لینڈ میں ہونے والے ویمنز کرکٹ ورلڈ کے میچ کے بعد انڈین کھلاڑیوں نے پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی چھ ماہ کی بیٹی کے ساتھ تصاویر بنوائیں تھیں۔ بعض انڈین کھلاڑیوں نے بچی کو گود میں اُٹھا لیا تھا۔
یہ تصاویر وائرل ہوئی تھیں اور دونوں ممالک میں اسے سراہا گیا تھا۔ انڈیا نے پاکستان کو اس میچ میں 107 رنز سے شکست دے دی تھی۔
واضح رہے کہ انڈیا اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انڈین کپتان سوریا کمار یادیو نے ایک بار پھر کہا تھا کہ کہ دونوں ملکوں کے درمیان روایتی حریفانہ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
سٹار سپورٹس کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ ویمنز ٹیم گذشتہ چند برسوں کے درمیان مختلف طرز کی کرکٹ کھیل رہی ہے۔
سوریا کمار یادیو کا کہنا تھا کہ ویمن ٹیموں کے درمیان بھی 'رائیولری' والی کوئی بات نہیں ہے اور اگر انڈین ٹیم اپنی صلاحیت کے مطابق کھیلی تو وہ پاکستان کو آسانی سے شکست دے سکتی ہے۔
انڈیا نے ایشیا کپ میں گروپ میچ، پھر سپر فور اور بعدازاں فائنل میں بھی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا تھا۔
انڈین کپتان کا کہنا تھا کہ جب وہ فائنل میں جلدی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹے تو اُن کے دل کی دھڑکن قابو میں نہیں تھی۔
اُن کا کہنا تھا کہ جب تک رنکو سنگھ نے وننگ شاٹ نہیں کھیلا، اس وقت تک اُن کے دل کی دھڑکن قابو میں نہیں تھی۔
الیکٹریشن کا بیٹا جس نے انڈیا کو ایشیا کپ جتوایا: ’میں چاہتا تھا تِلک ورما ڈاکٹر بنے، مگر وہ کرکٹر بن کر دُنیا میں پہچان بنانا چاہتا تھا‘سیاسی اشارے اور متنازع فیصلے: پاکستان اور انڈیا کے درمیان کرکٹ میچ تعلقات میں بہتری کے بجائے ’جنگ کا تسلسل‘ کیسے بنے؟انڈین ٹیم کی بغیر ٹرافی روانگی، ’کھیل کے میدان میں آپریشن سندور‘ کے تذکرے پر محسن نقوی کا جواب: ایشیا کپ کے فائنل کے بعد کیا ہوا؟’پاکستان نے ہی پاکستان کو روک دیا‘’یہ کھیل کی روح کے خلاف ہے‘
مینز کی طرح ویمنز ٹیموں کے درمیان بھی ہینڈ شیک نہ ہونے کا معاملہ سوشل میڈیا پر موضوع بحث رہا۔
فرید خان نامی صارف لکھتے ہیں کہ یہ کھیل کی روح کے خلاف ہے، پاکستان کو یہ میچ جیت کر اس کا جواب دینا چاہیے۔
عبداللہ نامی صارف لکھتے ہیں کہ ایک اور دن جب ’جینٹلمین گیم‘ سیاست کی نذر ہو گئی۔
پاکستان کی ٹیم ایونٹ کا اپنا دوسرا میچ کھیل رہی ہے، پہلے میچ میں اسی بنگلہ دیش کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
26 سالہ شبھمن گل کو روہت شرما کی جگہ انڈیا کا نیا کپتان کیوں بنایا گیا؟کمنٹری کے دوران ’آزاد کشمیر‘ بولنے پر انڈین صارفین کی ثنا میر پر تنقید: ’میرے دل میں بغض نہیں، براہ کرم اس پر سیاست نہ کریں‘’انڈین ٹیم دفتر آ کر مجھ سے ٹرافی لے جائے‘: ایشیا کپ ختم لیکن ٹورنامنٹ سے جُڑے تنازعات ختم نہ ہو سکے’میجر سرجری‘ کے باوجود پاکستان ایشیا کی پہلی بہترین ٹیم کیوں نہ بن سکا؟