Getty Imagesبرطانیہ نے گذشتہ رات امریکی افواج کو برطانوی اڈوں کے اضافی استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا
بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین سے تقریباً 3800 کلومیٹر دور برطانیہ اور امریکہ کے مشترکہ فوجی اڈے ڈیاگو گارشیا کی جانب میزائل فائر کیے ہیں، تاہم اس حملے میں تاحال کسی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ یہ ناکام حملہ اس وقت ہوا جب برطانیہ نے گذشتہ رات امریکی افواج کو برطانوی اڈوں کے اضافی استعمال کی اجازت دینے کا اعلان کیا تھا۔ ایران نے تاحال ڈیاگو گارشیا پر میزائل حملے کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
تاہم گذشتہ روز ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا تھا کہ برطانیہ کی طرف سے امریکہ کو فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت دینا ’جارحیت میں شامل ہونا‘ تصور کیا جائے گا۔
ڈیاگو گارشیا بحیرہ ہند میں واقع ایک جزیرہ ہے جہاں ہر طرف سبزہ، سفید ریت سے بھرپور خوبصورت ساحل اور چاروں طرف میلوں تک نیلا پانی پھیلا ہوا ہے۔
لیکن یہ کوئی سیاحتی مقام نہیں، بلکہ یہاں عام شہریوں کا داخلہ ممنوع ہے کیونکہ یہ وہ مقام ہے جس کے بارے میں دہائیوں سے یہ افواہیں پھیلتی رہی ہیں کہ یہاں امریکہ اور برطانیہ کا ایک خفیہ فوجی اڈہ موجود ہے۔
یہ جزیرہ برطانیہ کے زیرِانتظام ہے اور اس کی ملکیت پر ماریشس اور برطانیہ کے درمیان تنازع بھی رہا ہے۔
یاد رہے کہ وال سٹریٹ جرنل نے جمعہ کو کئی امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ ایران نے ڈیاگو گارشیا اڈے پر درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو بیلسٹک میزائل داغے ہیں لیکن یہ میزائل بحر ہند میں امریکی اور برطانوی مشترکہ فوجی اڈے کو نہیں مارے۔
دوسری جانب برطانوی وزارت دفاع نے امریکی میڈیا کی اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ ایران کی طرف سے ڈیاگو گارشیا پر امریکہ اور برطانیہ کے مشترکہ فوجی اڈے کی طرف میزائل داغے گئے۔
وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے آج صبح جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ ’ایران کے حملے پورے خطے میں پھیل چکے ہیں اور آبنائے ہرمز کو یرغمال بنا چکے ہیں، برطانیہ اور اس کے اتحادیوں کے مفادات کے لیے خطرہ ہیں۔‘
ڈیاگو گارشیا پر میزائل حملوں کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد یہ سوال اُٹھتا ہے کہ کیا ایران کے پاس ایسے میزائل ہیں جو ڈیاگو گارشیا تک پہنچ سکیں؟
کیا ایرانی میزائل ڈیاگو گارشیا تک پہنچ سکتے ہیں؟
ایران کے پاس 3800 سے کلومیٹر دور تک مار کرنے والے میزائلوں کی موجودگی پر اب شکوک و شبہات پائے جاتے ہیں۔
برطانوی فوجی اڈہ، جو اکثر امریکہ کے بھی استعمال میں رہتا ہے، ایران سے تقریباً 3800 کلومیٹر دور ہے۔
چین کے ساتھ ’ہونٹ اور دانتوں‘ جیسا تعلق اور ’جوہری یرغمال‘ پڑوسی: ایران جنگ کے باوجود شمالی کوریا ’بے خوف‘ کیوں ہے؟ایران جنگ کے دوران آبنائے ہرمز سے ایک پاکستانی جہاز سمیت کون سے 99 جہاز گزرنے میں کامیاب رہے اور کیسے؟بمباری اور تباہی کے درمیان ایران میں سالِ نو کا آغاز اور مجبتی خامنہ ای کا پیغام: ’پاکستان میرے والد کا خاص پسندیدہ تھا‘امریکہ کی جانب سے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں عارضی طور پر ہٹانے کے فیصلے سے انڈیا کو کتنا فائدہ ہو گا؟
کہا جاتا ہے کہ اب تک اس تنازع کے دوران ایران نے جن بیلسٹک میزائلوں کا استعمال کیا ہے ان کی حد تقریباً 2 ہزار کلومیٹر تک ہی ہے۔
تاہم کچھ عسکری تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ ایران کے خرمشہر میزائل کی مار کرنے کی حد باقی میزائلوں سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
اسرائیل کے الما ریسرچ اینڈ ایجوکیشن سینٹر کے مطابق خرمشہر میزائل کی رینج تقریباً 3000 کلومیٹر ہے۔ کہا جاتا ہے کہ اسے شمالی کوریا کے ایک انٹرمیڈیٹ میزائل کی طرز پر بنایا گیا ہے۔
حالیہ تنازع میں جوہری پروگرام کے ساتھ ساتھ امریکہ اور اسرائیل نے ایران کے میزائل پروگرام کو بھی نشانہ بنایا ہے۔
BBC
ایران کے پاس موجود باقی ماندہ میزائل کے ذخائر میں اب زیادہ تر قلیل فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل ہی ہیں، وہی جنھیں ایران گذشتہ چند ہفتوں کے دوران اسرائیل اور پڑوسی خلیجی ممالک پر داغتا رہا ہے۔
ابھی تک اس بات کا کوئی حتمی ثبوت موجود نہیں کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو ڈیاگو گارشیا تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔
BBC
بحرِ ہند میں واقع فوجی اڈے کی جانب دو ایرانی میزائل داغے جانے کا مطلب یہ بالکل نہیں کہ وہ اپنے ہدف تک پہنچ سکتے تھے۔
ایران کے پاس اس وقت میزائلوں کی زیادہ سے زیادہ موثر رینج دو سے ڈھائی ہزار کلومیٹر کے درمیان ہے اور وہ فی الحال یورپی ممالک کو نشانہ بنانے کے قابل نہیں ہے۔
بمباری اور تباہی کے درمیان ایران میں سالِ نو کا آغاز اور مجبتی خامنہ ای کا پیغام: ’پاکستان میرے والد کا خاص پسندیدہ تھا‘ایران سے جنگ میں ایف 35 کو نقصان: 77 ملین ڈالر کے جہاز میں خاص کیا ہے اور اب تک امریکہ کے کتنے طیاروں کو نقصان پہنچا ہے؟ٹرمپ کا ایران پر حملے کا پرل ہاربر سے موازنہ: ’جب جاپان کی مدد بھی درکار ہو تو لطیفے بنانے کا شاید یہ بہتر وقت نہیں تھا‘دبئی، ابوظہبی میں دو پاکستانی شہریوں کی ہلاکت: ’مظفر بچپن میں یتیم ہوا، اب اس کے بچے بھی کم عمری میں باپ کھو بیٹھے‘ایرانی گیس فیلڈ پر اسرائیلی حملے کے بعد ٹرمپ کے پیغام سے جنم لیتے سوالات: کیا ایران جنگ پر امریکہ اور اسرائیل ایک سوچ رکھتے ہیں؟’انھیں روکنا بہت ہی مشکل ہے‘: کلسٹر بموں والے ایرانی میزائلوں سے اسرائیلی پریشان