کیلیفورنیا میں تین افراد کو ایک انشورنس فراڈ کرنے کے الزاممیں سزا سنائی گئی ہے، جس میں ایک شخص کو ریچھ کا لباس پہنا کر لگژری گاڑیوں پر جعلی حملے کرتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔
انشورنس کمپنیوں کو بطور ثبوت دی گئی وائرل ویڈیو میں بظاہر 28 جنوری 2024 کو لیک ایروہیڈ میں 2010 ماڈل کی رولز رائس گھوسٹ میں ایک ریچھ نظر آ رہا تھا۔ اسی تاریخ اور مقام پر دو مہنگی مرسڈیز گاڑیوں کے لیے بھی اسی نوعیت کے دعوے دائر کیے گئے تھے۔
تاہم کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فِش اینڈ وائلڈ لائف کے ماہرینِ حیاتیات نے ویڈیو کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا کہ یہ دراصل ریچھ کے لباس میں ملبوس ایک انسان تھا۔
ریاستی انشورنس ڈیپارٹمنٹ نے ’آپریشن بیئر کلا‘ شروع کیا، سرچ وارنٹ پر عمل درآمد کیا اور ملزمان کے گھر سے ریچھ کا لباس برآمد کیا۔ اس فراڈ میں 141,839 ڈالر (105,000 پاؤنڈ) کی انشورنس ادائیگیاں شامل تھیں۔
California Department of Insurance
39 سالہ الفیا زکر مین، 26 سالہ روبن تمرازیان اور 32 سالہ واہے مرادخانیان نے سنگین انشورنس فراڈ کرنے کے الزامات کی تردید نہیں کی، جس کے بعد جمعرات کو انھیں 180 دن قید اور دو سال زیرِ نگرانی پروبیشن کی سزا سنائی گئی۔
ریاستی انشورنس کمشنر ریکارڈو لارا نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ’جو ناقابلِ یقین لگ رہا تھا، وہ واقعی ہی سچ ثابت ہوا اور اب ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرایا جا رہا ہے۔‘
بھوت کے لباس میں لوگوں کو ڈرا کر چوریاں کرنے والا شخص گرفتارکیا ہم جانوروں کی گفتگو سمجھنے کے قریب پہنچ چکے ہیں؟220 ڈالر کی ایک چیونٹی: کینیا میں منافع بخش کاروبار یا جنگلی حیات کی سمگلنگ کا نیا محاذ؟’دنیا کے سب سے مہنگے پر‘ میں ایسی کیا خاص بات ہے