پاکستانی سائنسدان نےآسٹریلیامیں سرفخر سےبلندکردیا

بول نیوز  |  Jan 13, 2020

پاکستان سے تعلق رکھنےوالےسائنسدان نےآسٹریلیامیں ’’ینگ  سائنٹسٹ  ایوارڈ 2019‘‘ اپنےنام کرلیا ہے۔

پاکستان سے تعلق رکھنےوالےہونہارسائنس داں ڈاکٹر فیصل شفاعت نےآسٹریلیا میں ’ینگ سائنٹسٹ ایوارڈ 2019‘ جیت لیا، یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے وہ پہلے پاکستانی  اور مسلمان بھی ہیں۔

آسٹریلیاکےشہرسڈنی میں منعقدہ پندرہویں’انٹرنیشنل کانفرنس آن ڈاکیومنٹ اینالیسس اینڈ ریکگنیشن (آئی سی ڈی اے آر)‘ میں فیصل  شفاعت  کو ایوارڈ سےنوازا گیا۔

ڈاکٹر فیصل کودستاویز (ڈاکیومنٹ )کے تصویری تجزیئے کمپیوٹیشنل فارنسک پر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ اس سے قبل یہ ایوارڈ جرمنی، امریکا، چین، اسپین اور دیگر ممالک کے سائنس دانوں کےپاس ہے۔

واضح رہے کہ 1997ء سے قائم  آئی سی ڈی اے آر ایک اہم فورم ہے جس میں دستاویز کی کمپیوٹرائزیشن، امیج پروسینگ، ہاتھوں سے لکھی گئی سطروں کی شناخت، اسکرپٹ کی تصدیق، انسانی دستخط کی کمپیوٹر سے تصدیق اور ایسے ہی دیگر امور پر تحقیق اور دیگر کاموں میں جدت کو پیش کیا جاتا ہے۔

دستاویز کی ڈیجیٹائزیشن اور پروسیسنگ کی ضرورت ہر روز بڑھتی جارہی ہے اور اس میں کئی علوم شامل ہیں جن میں امیج پروسینگ، ڈیٹا سائنس، الگورتھم  اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) سرِفہرست ہیں۔

ڈاکٹر شفاعت نے نسٹ کے شعبہ کمپیوٹرسائنس وانجینئرنگ میں ایک عرصے تک تحقیق کی ہے۔ ان کا اہم کارنامہ اسکرپٹ کوپڑھنے والا خود کار نظام ہے جو پاکستان کی کم ترقی یافتہ زبانوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ڈاکٹر فیصل کے اس انقلابی کام کی دنیا بھر میں پذیرائی ہوئی اور اس موضوع پر شائع ان کے تحقیق مقالےکاحوالہ 5000 مرتبہ دیا گیاہےجسےتحقیقی جرنل کی زبان میں سائٹیشن کہاجاتا ہے۔

اس کےعلاوہ  ڈاکٹر فیصل گوگل اوپن سورس ٹیکسٹ ریکگنیشن فریم ورک میں بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں بھی پڑھا چکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More