بھارتی فوج پر قدرت کا عذاب نازل ، کئی فوجی جہنم واصل

روزنامہ اوصاف  |  Jan 14, 2020

سرینگر (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج پر قدرت کا عذاب نازل ، کئی فوجی جہنم واصل ۔۔۔ مقبوضہ کشمیر میں منگل کو تین بھارتی فوجیوں سمیت آٹھ افراد برف کے تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ضلع کپوارہ کے علاقے مژھل میں تین بھارتی فوجی برف کے تودے کے نیچے دب کر ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ دو فوجی ابھی تک لاپتہ ہیں۔ بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ کشمیر میں رام پور اور گریزسیکٹروں میں کئی مقامات پر فوجی چوکیوں کو برف کے تودوں کا سامنا کرنا پڑا۔ فوجی ذرائع نے کہاکہ برف کے تودوں سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ گزشہ ہفتے ضلع پونچھ میں بھی برف کے تودے سے بھارتی فوج کا ایک پورٹر ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوگئے تھے۔ دریں اثناء ضلع گاندربل میں پانچ افراد برف کے تودے کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئے ۔ یہ افرادضلع میں سونہ مرگ کے علاقے کولن گاگنگیر میں جاں بحق ہوگئے۔ایک سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ شدید برفباری کے باعث سرینگر کے ساتھ علاقے کا سڑک کا رابطہ منقطع ہے اس لئے امدادی ٹیم کوپیدل علاقے میںبھیج دیا گیاہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More