شاہد آفریدی کا سیاستدانوں کو مشورہ، ایک بار پھر عوام کا دل جیت لیا۔۔۔ ٹویٹ وائرل

سچ ٹی وی  |  Jan 15, 2020

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئیٹر پر شاہد آفریدی نے کہا کہ سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نا لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار قرآن پاک میں دئیے گئے راستے کے مطابق ادا کریں۔ 

سیاستدانوں سے گزارش ہے کہ قرآن پاک کو اپنی سیاست میں نا لے کر آئیں اور اگر لانا ہی ہے تو براہ کرم قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں تاکہ ملک و قوم کی خدمت میں اپنا کردار قرآن پاک میں دئے گئے راستے کے مطابق پایا تکمیل ہوسکے۔

— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) January 14, 2020واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ شہریار آفریدی قسم کھائیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات دہرائیں۔ جس پر خواجہ آصف کی جانب سے قومی اسمبلی کی لائبریری سے منگوایا گیا قرآن مجید شہریار آفریدی نے اٹھا لیا اور وہ ایوان میں بولتے رہے تاہم مائیک بند ہونے کی وجہ سے ان کی گفتگو ریکارڈ نہ کی جاسکی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More