جنید صفدرچھا گئے ! اپنی والدہ مریم نواز کا سر فخر سے بلند کردیا

روزنامہ اوصاف  |  Jan 15, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر نے لندن سکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر لی ،تفصیلات کے مطابق جنید صفدر نے ایل ایس ای سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔جنید صفدر نے اپنا 12 ماہ کا فل ٹائم کورس مکمل کرنے کے بعد یہ ڈگری حاصل کی۔تقریب میں ان کی والدہ مریم نواز اور والد کیپٹن (ر) جنید صفدر نے شرکت نہیں کی، کیونکہ دونوں اس وقت پاکستان میں ہیں اور ان کا ای سی ایل میں شامل ہے۔واضح رہے جنیدصفدر نے یونیورسٹی کالج لندن سے عالمی نظم و نسق اور  اخلاقیات میں بھی ماسٹرزکر رکھا ہے ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More