ایپل کمپنی پر 25 ملین یوروز کا بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا

سچ ٹی وی  |  Feb 08, 2020

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایپل پر 25 ملین یورو کا جرمانہ فرانس کے مسابقتی اور فراڈ پر نظر رکھنے والے ادارے کی جانب سے کیا گیا جس کا کہنا ہےکہ ایپل نے صارفین کو بتائے بغیر اپنے پرانے آئی فونز کی رفتار کو کم کیا۔

2017 میں ایپل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ اس نے کچھ آئی فونز کی رفتار کم کی ہے مگر یہ ڈیوائس کی معیاد بڑھانے کے لیے کیا گیا لیکن صارفین کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کوئی تجویز نہیں دی گئی۔

ایپل کا کہنا تھا کہ ڈیوائسز میں لیتھیم آئیون بیٹریاں اپنی مدت پوری کرنے کے سبب مطلوبہ کرنٹ فراہم کرنے کے قابل نہیں تھیں جس کے نتیجے میں آئی فون دوسرے فونز کے مقابلے میں غیر متوقع طور پر بند ہوسکتا تھا۔

ایپل کے مطابق آئی فون 6، آئی فون 6 ایس اور آئی فون ایس ای کو اپ ڈیڈ کرنے کے لیے سوفٹ وئیر جاری کیا گیا جس نے ان فونز کی بیٹری کی کارکردگی کو بہتر کیا۔

ایپل کا کہنا تھا کہ فرانسیسی واچ ڈوگ کے ساتھ اس معاملے کو حل کرلیا گیا ہے۔

تاہم فرانسیسی واچ ڈوگ نے کہا کہ معاہدے کے مطابق ایپل کو فرانسیسی زبان میں اپنی ویب سائٹ پر ایک ماہ کے لیے نوٹس لگانا ضروری ہوتا ہے لیکن کمپنی نے آئی فون رکھنے والوں کو یہ نہیں بتایا کہ آئی او ایس (10.2.1 اور 11.2) انسٹال کرنے سے ان کے فونز کی رفتار کم ہوسکتی ہے۔

واچ ڈوگ کا کہنا تھا کہ ایپل کمپنی معاہدے کی رو سے فریب کے جرم کی مرتکب ہوئی ہے جس پر وہ جرمانہ ادا کرنے کرنے پر بھی رضا مند تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More