ویمن یونیورسٹی ملتان میں ڈبل آئی انٹرنیشنل سائنس کانفرنس

وائس آف امریکہ اردو  |  Feb 10, 2020

واشنگٹن — ملتان میں قائم گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی اس سال دو سے تین مارچ تک ایک انٹرنیشنل ڈبل آئی سائنس کانفرنس کا اہتمام کر رہی ہے۔ جس میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے 30 کے لگ بھگ ماہرین سائنس کے شعبوں میں ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کریں گے۔

کانفرنس کی منتظم اور ریسرچ، انوویسن اینڈ کمرشلائزیشن ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر ملکہ رانی نے وائس آف امریکہ کو بتایا کہ انٹر ڈسپلینری انکلیوسیو انٹرنیشنل سائنس یا ڈبل آئی سائنس کانفرنس کا اہتمام ہائر ایجو کیشن پنجاب اور انٹرنیشنل سوسائٹی فار آپٹکس اینڈ فوٹونکس کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے جس میں فزکس، کیمسٹری، میتھس، انجنیئرنگ اور ٹیکنالوجی سمیت سائنس کے تمام شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More