جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا

بول نیوز  |  Feb 14, 2020

جنوبی افریقہ کرکٹ  بورڈ نے اپنی ٹیم کا دورہ پاکستان سخت شیڈول کے  باعث منسوخ کردیا  ۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے اگلے ماہ  بھارت  کے دورے میں کھلاڑیوں  پر کام کے بوجھ کے سبب انہیں آرام دینے کی غرض سے پاکستان کا دورہ کرنے  کا ارادہ ترک کردیا ہے۔

جنوبی افریقی ٹیم کی مسلسل سیریز کے باعث کھلاڑیوں پر کام کے دباؤ زیادہ ہونے کی وجہ سے مارچ کے آخر میں سیریز ممکن نہ ہوسکی۔ اس حوالے سے دونوں بورڈز  میں اتفاق ہوگیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ رواں سال سیریز  کھیلنے  کے لیے نئی تاریخوں کی تلاش  کریں گے۔

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کے لیے راضییاد رہے کہ  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے جنوبی افریقہ  کی ٹیم کو مارچ کے آخری ہفتے  میں تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقی  کرکٹ ٹیم آخری مرتبہ 2007  میں پاکستان کا دور ےپر آئی تھی جس میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں  0-1 سے  جبکہ  5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 2-3 سے کامیابی حاصل کی تھی۔

سنہ 2007 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی جنوبی افریقی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں سے صرف ڈیل اسٹین اس وقت انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں باقی تما م کھلاڑی یا تو ریٹائر ہوچکے ہیں یا کولپاک ڈیل سائن کرچکے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More