نیویارک اوپن ٹینس،اعصام الحق مینزڈبلزکوارٹرفائنل میں پہنچ گئے

بول نیوز  |  Feb 14, 2020

نیویارک اوپن ٹینس میں پاکستانی ٹینس اسٹاراعصام الحق نےمینزڈبلزکوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق امریکا میں جاری نیویارک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےلاسٹ 16راؤنڈ میں پاکستان کےاعصام الحق اوران کے برطانوی پارٹنرڈومینک انگلوٹ مینزڈبلزکےکوارٹرمیں رسائی  حاصل  کرنےمیں کامیاب  ہوگئے ہیں ۔

اعصام  الحق اورڈومینک انگلوٹ کی جوڑی نےامریکا کے جان آئزنراورٹامی پال پرمشتمل جوڑی کوچھ،چار اورسات،چھ سے شکست   سے دوچارکیا۔

 کوارٹرفائنل میں اعصام الحق کی جوڑی کاسامناجمہوریہ چیک کےرومن جیباوے اور ڈنمارک کےفریڈرک نیلسن سےہوگا۔

 دوسری جانب  اسی ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں فرانس کے اوگو ہمبرٹ، جنوبی کوریا کے کوون سون وو، برطانیہ کے کائیل ایڈمنڈ اور کیمرون نوری لاسٹ ایٹ راؤنڈکیلئے کوالیفائی کر گئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More