پاکستان میں مہنگائی کم ہوگی اورمعیشت میں بہتری توقعات سے بڑھ کر ہے۔ آئی ایم ایف 

نوائے وقت  |  Feb 14, 2020

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف قرض پروگرام کے طے کردہ تمام اہداف پورے کیے ہیں۔ مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں، پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی ،پاکستان میں موجود آئی ایم ایف وفد نے پاکستان میں مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے بعد اعلامیہ جاری کردیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تمام اہداف پورے کیئے ہیں، دسمبر تک تمام شعبوں میں بہتری ریکارڈ کی گئی، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ توقعات سے بھی بہتر رہا۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق مہنگائی میں ڈالر کے ایکس چینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں اور ایکس ریٹ حقیقت کے قریب ہے پاکستان میں مہنگائی کم ہوجائے گی، پاکستان میں مالیاتی خسارہ کم ہوا اور زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہوئے ہیں، محصولات کے بڑھنے کی شرح حوصلہ افزا ہے، آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مزاکرات اختتام پذیر ہو گئے اور جائزہ مشن کے دورے کے اختتام پر آئی ایم ایف نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی معیشت نے گذشتہ چند ماہ میں قابل ذکر ترقی کی، مستحکم اقتصادی پالیسوں سے اصلاحات کے عمل میں تیزی لائی گئی، گذشتہ سال دسمبر تک تمام شعبوں میں کاکردگی بہتری رہی۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف وفد کے پاکستانی حکام سے مذاکرات تعمیری اور نتیجہ خیز رہے، پاکستانی حکام سے مذکرات میں پالیسی اور اصلاحات کے حوالے سے قابل ذکر پیش رفت ہوئی، پاکستان کی معیشت کی آوٹ لک امید کے مطابق مجموعی طور پہلے جائزے کے ہم پلہ رہی اور کارکردگی کے حوالے سے پاکستان نے تمام معاشی اہداف پورے کیے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف پروگرام پر تیز عمل درآمد بورڈ کو فیصلہ کرنے کی راہ ہموار کرے گا، پروگرام پر عمل درآمد سے ترقیاتی و سماجی شعبے کے لیے فنڈز میں اضافہ ہوا۔خیال رہے کہ آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پاکستان کے دورے پر تھا، ابتدائی طور پر یہ دورہ 13 فروری تک جاری رہنا تھا تاہم اس میں توسیع کردی گئی تھے۔دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کی کامیابی پرپاکستان کو 45 کروڑ ڈالر کی اگلی قسط ملنے کا امکان ہے۔3 جولائی 2019 کو آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 6 ارب ڈالرز کے قرض کی منظوری دی تھی جو تین سال کے دوران وقتا فوقتا قسط وار جاری کیے جائیں گے۔پاکستان کو اب تک آئی ایم ایف سے ایک ارب 44 کروڑ ڈالرز قرضے کی دو قسطیں مل چکی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More