ڈولفن اہلکار گلے پر پتنگ کی ڈور پھرنے سے جان کی بازی ہار گیا

اب تک  |  Feb 15, 2020

لاہور: (15 فروری 2020) شہر میں پتنگ بازی کا خونیں کھیل تاحال جاری ہے۔ ڈولفن اہلکار ہی اس خونی کھیل کا نشانہ بن گیا۔ نشتر کالونی میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار ہلاک ہوگیا۔ ہلاک اہلکار ڈیوٹی سے گھر واپس جارہا تھا۔

صوبائی دارلحکومت لاہور میں پتنگ بازی کا خونی کھیل نہ تھم سکا۔ پتنگ بازی کے خونی کھیل نے ایک اور جان نگل لی۔ پتنگ بازی کے خاتمے پر عملدرآمد کروانے والا ہی اس دفعہ اس خونی کھیل کا نشانہ بن گیا۔ کاہنہ کے علاقے میں ڈولفن اہلکار گلے میں پتنگ کی ڈور پھرنے سے ہلاک ہو گیا۔ ہلاک اہلکار کی شناخت صفدر کے نام سے ہوئی۔

متوفی ڈولفن اہلکار صفدر برکی کا رہائشی تھا اور ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھرنے سے ہلاک ہو گیا۔ متوفی اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ضروری کارروائی کے بعد متوفی کی لاش کو ورثہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More