بھارت کے شہر اترپردیش میں پانچ ماہ کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی

بول نیوز  |  Feb 20, 2020

ایک دل دہلا دینے والے واقعہ میں، اتوار کے روز اترپردیش میں 5  ماہ کی بچی کے ساتھ اس کے بالغ کزن بھائی نے مبینہ زیادتی کی۔

بچی کی حالت غیر ہونے پر اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت واقع ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق، یہ واقعہ منڈیون پولیس دائرے میں واقع ایک شادی ہال میں پیش آیا۔ مقتولہ کی والدہ اتوار کے روز ایک شادی میں شرکت کے لئے ہردوئی ضلع سے آئی تھی۔

خاتون کا کزن پپو شادی کے دوران بچے کو کھیلنے کے لئے لے گیا اور  واپس نہیں آیا۔جب بچے کی والدہ اور خاندان کے دیگر افراد نے پپو کی تلاش شروع کی تو وہ کہیں نہیں مل سکا۔

بھارت میں مگ میلہ میں نابالغ لڑکی کے ساتھ زیادتی، پجاری گرفتارچار گھنٹے بعد، بچی تشویشناک حالت میں شادی کے مقام سے کچھ ہی فاصلے پر پڑی ہوئی ملی۔ لواحقین بچی کو لے کر وویکانند اسپتال لے گئے جہاں سے اسے ٹروما سینٹر ریفر کردیا گیا،   جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

پپو  بچی کو پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا تھا،  متاثرہ بچی کے والد نے ایف آئی آر درج کروادی۔ ڈی سی پی شالینی (خواتین جرائم) نے بتایا کہ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت میں جاری مگ میلہ میں ایک پجاری کو نابالغ لڑکی سے زیادتی کے الزام میں گرفتارکیا گیا تھا۔

  پریاگراج پولیس نے ایک پوجاری کو 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے الزام میں جوشی کےعلاقے سے گرفتار کیا۔ اطلاعات کے مطابق، ملزم کی شناخت سنجیو کمار رائے سنجیو مہاراج کے نام کے نام سے ہوئی تھی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More