لاہور، مدرسے کی دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

نوائے وقت  |  Feb 26, 2020

صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مدرسے کی دیوار گرنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔ذرائع  کے مطابق لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں مدرسے کی دیوار گرگئی، دیوار گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے۔حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت 50 سالہ کریم، 50 سالہ ارشاد اور 23 سالہ ندیم کے ناموں سے ہوئی ہے۔حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ مدرسہ میں کھدائی کے باعث پیش آیا.واضح رہے کہ چند روز قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر چارسدہ میں مکان کی چھت گر گئی تھی جس کے نتیجے میں 3 بچے جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی بچے گھر میں قرآن پڑھ رہے تھے، بچوں کی لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More