آسٹریلوی صحافی سے رشوت مانگنے والا اہلکار گرفتار

اردو نیوز  |  Mar 12, 2020

پاکستانی حکام نے لاہور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی کرنے والے ایک اہلکار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس پر آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین سے رشوت مانگنے کا الزام ہے۔ لاہور ایئرپورٹ کے حکام کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نجی کمپنی کے ایک اہلکار کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کے بعد حراست میں لے لیا گیا ہے۔‘

 واضح رہے کہ آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کے لیے پاکستان آئے ہوئے تھے اور واپس جانے کے بعد انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے ایک ویڈیو پیغام میں اس واقعہ کا ذکر کیا۔

مزید پڑھیںلاہور ایئرپورٹ پر بھی فضائی آپریشن بحالNode ID: 400396’تو پھر کب سے پی ایس ایل شروع ہورہی ہے؟‘Node ID: 454161پی ایس ایل ڈیوٹی: ’پولیس اہلکار مصافحے سے اجتناب کریں‘Node ID: 464461

 

 ان کے مطابق جب وہ اپنے وطن واپس جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچے تو ایک اہلکار نے امیگریشن کی کارروائی فوری طور پر کروانے میں ان کی مدد کی اور اس کے بعد ان سے اس کام کے بدلے میں پیسے طلب کیے۔

آسٹریلوی صحافی کے مطابق جب میں نے اس اہلکار کو بتایا کہ ’میرے پاس پیسے نہیں ہیں تو اس کا رویہ جارحانہ ہوگیا اور اس نے میرا بٹوا دیکھنے کا مطالبہ کر دیا۔ پہلے مجھے لگا کہ یہ کوئی قانونی معاملہ ہے لیکن جلد ہی مجھے احساس ہوگیا کہ یہ کرپشن ہے اور اگر مجھے پہلے پتا چل جاتا تو کبھی بھی اس اہلکار سے مدد نہ لیتا۔‘ڈینس فریڈمین کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد لاہور ایئرپورٹ حکام نے معاملے کی چھان بین شروع کر دی۔واضح رہے کہ آسٹریلوی صحافی ڈینس فریڈمین پاکستان میں بہت مقبول ہیں اور وہ اکثر پاکستان کے معاملات پر ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔ وہ پاکستان سپر لیگ کے بھی حامی ہیں اور اسی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر انڈین صارفین کی طرف سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

ڈینس فریڈمین پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے آئے تھے (فوٹو: اے پی پی)

ڈینس فریڈمین کے ساتھ ہونے والے واقعے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر لاہور ایئرپورٹ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دیں۔

 حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ یہ واقعہ آٹھ مارچ کو لاہور ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ ایئرپورٹ اور سول ایوی ایشن حکام نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے شناخت کے بعد اس اہلکار کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

 حکام کے مطابق سی آئی پی لاؤنج میں تعینات یہ اہلکار ایک نجی کمپنی کا ملازم ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ڈینس فریڈمین تھائی ایئر کی پرواز 346 کے ذریعے لاہور سے بنکاک روانہ ہو رہے تھے جب ایک اہلکار نے ان سے مبینہ رشوت طلب کی۔

 ایئرپورٹ حکام کے مطابق اہلکار کا ایئرپورٹ انٹری پاس معطل کر دیا گیا ہے جب کہ معاملے کی مزید تفتیش ابھی جاری ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More