کورونا: قیدیوں کو سزا میں دو ماہ کی معافی

اردو نیوز  |  Mar 15, 2020

پاکستان میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ سندھ میں جہاں حفاظتی اقدامات کے طور پر تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے وہیں صوبے بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی کمی بھی کر دی گئی ہے۔

کراچی میں اردو نیوز کے نامہ نگار توصیف رضی ملک کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات سندھ نصرت منگھن نے سندھ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو دو ماہ کی سزا معاف کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ قیدیوں کو عدالت میں پیشی سے استشنی دینے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیںکورونا آپ سے زیادہ سیانا ہےNode ID: 464406’پولیس اہلکار مصافحے سے اجتناب کریں‘Node ID: 464461کورونا سے نمٹنے کے لیے قوت مدافعت کیسے بڑھائیں؟Node ID: 464631ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ جیلوں میں موجود قیدیوں کو مخصوص مدت کے لیے عدالتوں میں نہ لایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو پیشی سے استشنٰی دینے کے لیے سندھ حکومت عدالت عالیہ سے رجوع کرے گی۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے بھی کورونا وائرس کے سبب قیدیوں کو جیلوں تک محدود رکھنے کی تجویز دی تھی۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیراعلی کی ہدایت پرایڈوکیٹ جنرل سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کریں گے اورعام سائلین کی بھی عدالتوں میں آمدورفت محدود کرنے کی درخواست کریں گے۔

گذشتہ روز سندھ حکومت نے کورونا سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اعلانات کرتے ہوئے پی ایس ایل کرکٹ میچز تماشائیوں کے بغیر کروانے اور سکولوں کی چھٹیاں مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔ اس کے علاوہ صوبائی حکومت نے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کر دیے تھے۔

پوری دنیا میں پھیلا، میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)کورونا وائرس سے پاکستان سمیت اب تک دنیا کے 113 ممالک میں متاثر ہونے والے افراد کی تعداد ایک لاکھ 18 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دسمبر 2019 میں کورونا کی تشخیص کے بعد سے جمعرات تک دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

چین، جہاں سے یہ وائرس پوری دنیا میں پھیلا، میں متاثرین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More