پاکستان میں کورونا سے اب تک چھ ہلاکتیں، کل کیسز 798

اردو نیوز  |  Mar 23, 2020

پاکستان میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیل رہی ہے اور پیر کے روز سندھ میں 21  نئے کیسز کے سامنے آ نے کے بعد اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 798 ہو گئی ہے۔

کورونا سے اب تک پاکستان میں چھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اتوار کو بلوچستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت ہوئی تھی اور ایک زیر علاج مریض دم توڑ دیا تھا۔

مزید پڑھیںلاک ڈاؤن میں کیا نہیں کرنا؟Node ID: 466431دوسروں کو بچانے والے ڈاکٹر اُسامہ خود کورونا سے چل بسےNode ID: 466451اب بھی سبق سیکھیں گے یا نہیںNode ID: 466491 بلوچستان حکومت کے ترجمان لیاقت شاہوانی کے مطابق 65 سالہ مریض میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد تفتان سے کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا اور اتوار کو تشویش ناک حالت میں اسے شیخ زید ہسپتال سے فاطمہ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔

پاکستان میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں میں گلگت بلتستان میں کورونا کے متاثرین کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے باقی افراد میں ایک سندھ اور تین کا تعلق خیبر پختونخوا سے تھا۔

پاکستان میں تیزی سے پھیلتے کورونا وائرس کے پیش نظر تین صوبوں کی حکومتوں نے فوج سے مدد طلب کر لی ہے جبکہ سندھ کی حکومت نے صوبے بھر میں 15 دن کے لیے لاک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

سندھ  میں پیر کے روز اکیس نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ 

 

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 352 ہوگئی ہے۔

سندھ میں پیر کو کورونا کے 21 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ نئے کیسز میں مقامی طور پر منتقلی کے سات کیسز کراچی میں، دادو میں ایک اور سکھر کے زائرین میں سے 11 میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔ دادو سے تعلق رکھنے والا مریض گذشہ ہفتے ایران سے واپس آیا تھا۔

سندھ حکومت نے  کورونا سے نمنٹنے کے لیے اتوار رات 12  بجے سے پورے صوبے میں لاک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

پنجاب میں کورونا کے متاثرین کی کُل تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے (فوٹو: اے ایف پی)پنجابآبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گذشتہ چند روز میں کورونا وائرس کے مریضوں میں خاصا اضافہ ہوا ہے اور سندھ کے بعد باقی صوبوں کے مقابلے میں پنجاب اس وائرس سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔

پنجاب میں متاثرین کی کُل تعداد 222 تک پہنچ گئی ہے، تاہم پنجاب سے ابھی تک کسی ہلاکت کی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

بلوچستان بلوچستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 108 ہے۔ بلوچستان میں کورونا سے ایک مریض کی ہلاکت ہوئی ہے۔

خیبر پختونخواخیبر پختونخوا میں کورونا کے متاثرین کی تعداد 31 ہے جو باقی صوبوں کے مقابلے میں زیادہ تو نہیں ہے لیکن اس صوبے میں اس وائرس کی وجہ سے اب تک تین افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں کورونا سے ایک مریض ہلاک ہو چکا ہے (فوٹو: اے ایف پی)اسلام آباد اور گلگت بلتستانمحکمہ اطلاعات گلگت بلتستان کے مطابق گلگت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔ اور اسی طرح فیڈرل ایریاز میں 11 اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں ایک شخص میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ان علاقوں میں بھی کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔

کورونا وائرس دنیا کے 169 ممالک میں پھیل چکا ہے اور اس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جب کہ ساڑھے 14  ہزار کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی رکتا نظر نہیں آتا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More