پاکستان: 24 گھنٹوں میں 281 نئے کیسز، کل تعداد 892

اردو نیوز  |  Mar 24, 2020

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 281 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وبا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد  892 ہو گئی ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کی یومیہ رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد سے 28، خیبر پختونخوا سے 235، بلوچستان سے دو اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر سے 16 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تاہم پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان سے اب تک کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

مزید پڑھیں

سندھ کے بعد پنجاب کورونا کی لپیٹ میں، 70 نئے کیسزNode ID: 466411پنجاب میں دو، کشمیر میں تین ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤنNode ID: 466621پاکستان بھر میں مسافر ٹرینوں کا آپریشن معطل کرنے کا فیصلہNode ID: 466781ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے 886 مریض زیر علاج ہیں۔ چھ کو علاج کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے جبکہ ملک میں اس وبا سے متاثر ہو کر مرنے والوں کی تعداد چھ ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں اب تک 168 ممالک کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جن میں کل تین لاکھ 81 ہزار چار سو 99 کیسز رپورٹ اور 16 ہزار پانچ سو 57 اموات ہو چکی ہیں۔

دریں اثنا وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں کورونا کے 892 کنفرم کیسز ہیں جب کہ سات ہزار 736  مشتبہ کیسز ہیں۔ کنفرم کیسز میں پچھلے 24 کھنٹوں میں 89 جبکہ مشبہ میں ایک ہزار 262  کا اضافہ ہوا۔

منگل کو اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں ایک، بلوچستان 110، پنجاب 2265، اسلام آباد 15، بلوچستان 110، کے پی 38 اور سندھ میں کورونا کے 399 مریض موجود ہیں۔‘

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چھ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں، جبکہ پانچ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دنیا کی سطح پر اعدادوشمار بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب تک 195 اس سے متاثر ہو چکے ہیں اور دنیا میں اس کے تین لاکھ 82 ہزار کیسز موجود ہیں۔ ایک لاکھ افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کورونا کے مریضوں کی جنس کے لحاظ سے شرح بتاتے ہوئے کہا کہ مریضوں میں 37 فیصد خواتین اور باقی مرد ہیں۔

ایران سے آنے والے زائرین کو تفتان کے قرنطینہ سنٹر میں رکھا گیا اور پھر صوبوں کو بھجوایا گیا جہاں ان کے اپنے قرنطینہ سنٹرز ہیں۔  ’اس وقت ان میں چار ہزار سات 783  افراد موجود ہیں۔‘

دوسری جانب  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہونے والے 12 ہزار تین سو ایک افراد کی سکریننگ کی گئی ہیں جن میں سے دو سو 32 میں وائرس کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔  

صوبہ پنجاب جہاں منگل سے لاک ڈؤان کا اطلاق کیا گیا ہے، میں کورونا وائرس کے 265 تصدیق شدہ کیسز ہیں۔

صوبے کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے ترجمان کے مطابق 176 زائرین میں، لاہور سے 59، ملتان سے دو، راولپنڈی سے دو، گجرات سے 12، جہلم سے تین، گوجرانوالہ سے سات، فیصل آباد سے ایک، منڈی بہاالدین سے ایک، رحیم یار خان سے ایک اور سرگودھا سے بھی ایک مریض میں وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔

واٹس ایپ پر پاکستان کی خبروں کے لیے ’اردو نیوز‘ گروپ جوائن کریں

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More