کورونا کیخلاف جنگ ، پی سی بی کے سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے

92 نیوز  |  Mar 26, 2020

 لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے کورونا کیخلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالنے کا اعلان کر دیا۔ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی مجموعی طور پر 50 لاکھ روپے عطیہ کریں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ تمام کرکٹرز اور ملازمین کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں مالی امداد کے ذریعے حکومتی ایمرجنسی فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

پی سی بی کے سینئر منیجر کے عہدے تک کے ملازمین اپنی  تنخواہ میں سے ایک روز جبکہ جنرل منیجر اور اس سے بڑے عہدے پر موجود ملازمین 2 روز کی تنخواہ فنڈ میں عطیہ کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی روایت ہے کہ وہ ہر مشکل وقت میں اپنی حکومت کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے علاوہ ہیلتھ ورکرز کے لیے یہ ایک مشکل وقت ہے۔

احسان مانی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہیلتھ ورکرز کی صحت اور کامیابی کے لیے دعا گو ہیں تاکہ ہمارا معاشرہ جلد معمول کے مطابق چل سکے اور اس سلسلے میں پی سی بی نے اپنی طرف سے کورونا وائرس کے خالف جنگ میں حکومت کا ساتھ دینے کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کاوش کی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More