اسلام آباد کے شہریوں کیلئے موبائل ایپ متعارف

سماء نیوز  |  Mar 26, 2020

فوٹو: آن لائن

وفاقی حکومت نے ’’سٹی اسلام آباد‘‘ کے نام سے شہریوں کیلئے موبائل ایپ متعارف کرا دی جس میں مختلف سہولیات آن لائن فراہم کی جائے گی۔

اپیلیکیشن میں ڈومیسائل، شناختی کارڈز، پیدائش و ڈیتھ سرٹیفیکیٹس سمیت 43 سہولیات شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں کہ کرونا وائرس کی صورتحال میں یہ اپیلیکیشن پاکستان میں انقلاب ہے جس نے لاکھوں لوگوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کردیا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کامیابی کے بعد دیگر شہروں میں آسانی سے یہ ایپ متعارف کروائی جاسکے گی۔ ملک میں ترقی ہونے سے عام شہری کو سہولیات ملتی ہیں۔

سی ڈی اے کی سٹی اسلام آباد ایپلیکیشن نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے تیار کی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More