سندھ حکومت کی نماز جمعہ کے اجتماعات پرپابندی

سماء نیوز  |  Mar 26, 2020

سندھ حکومت نے نمازجمعہ کےاجتماعات پر پابندی لگادی ہے۔ کل سے5اپريل تک جمعہ کے اجتماعات نہيں ہوں گے۔ جمعہ کی نمازميں صرف مسجد کا عملہ شريک ہوگا۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماء سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کی ہر مسجد میں کل بروز جمعہ 27 مارچ سے ہر نماز میں نمازیوں کی آمد پر پابندی ہوگی۔ صرف مسجد کا عملہ اور وہاں اندر موجود افراد ہی نماز ادا کرسکیں گی۔ صرف 3 سے 5 افراد کو نماز ادا کرنے کی اجازت ہوگی۔

انھوں نے مزید واضح کیا کہ 27 مارچ سے 5 اپریل تک مساجد بند نہیں ہونگی، صرف عملے کو نماز کی اجازت ہوگی۔ یہ اقدام نمازیوں کی صحت اور جان کے حوالے سے کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More