فلم’عشرت میڈان چائنا‘کی ٹیم تھائی لینڈ میں پھنس گئی

سماء نیوز  |  Mar 27, 2020

فلم ’عشرت میڈ ان چائنا‘ کی کاسٹ تھائی لینڈ میں کورونا وائرس کے باعث پھنس گئی، فلم کی ٹیم فلم کی کچھ سین کی عکس بندی کے لئے تھائی لینڈ میں موجود تھی۔

اس حوالے سے فلم میں اہم کردار ادا کرنے والے اداکار شمعون عباسی نے شمعون عباسی نے سماء ڈیجیٹل کو بتایا کہ مجھ سمیت یہاں 4 اداکار اور عملہ کے 15 اراکین موجود ہیں۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ ہم فلم کی عکس بندی کے سلسلے میں اس وباء کے شروع ہونے قبل آئے تھے تاہم بنکاک سے دور ایک محفوظ مقام پر ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے ساتھ اداکارہ سارہ لورین، محب مرزا ، صنم سعید اور امام سید موجود ہیں ۔

اس سے قبل شمعون عباسی نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو میں تمام مدحواں کو کورونا وائرس کے خلاف سخت احتیاط برتنے کی ضرورت پر زور دیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More