کاروباری ہفتے کا دوسرا روز: پاکستان اسٹاک مارکیٹ 652 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند

اب تک  |  Apr 07, 2020

کراچی: (07 اپریل 2020) ایک روزہ تیزی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پھر تیزی کا رجحان رہا ۔ مارکیٹ 652پوائنٹس کے اضافے سے 31ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی۔ انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 91پیسے کا مزید اضافہ ہوگیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز سے شروع ہونے والی تیزی اختتام تک برقرار رہی۔652 پوائنٹس کے اضافے سے 31ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی ۔اس طرح مارکیٹ 31 ہزار231 کی سطح پر بند ہوئی۔

تیزی کے باعث مارکیٹ میں 2 عشاریہ 13 فیصد کااضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے۔ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 91پیسے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ڈالر 166.98 سے بڑھ کر 167.89پر بند ہوا۔ 20مارچ کو ڈالر 158روپے 67 پیسے پر بند ہوا تھا۔

گزشتہ 17 روز کے دوران ڈالر کی قیمت میں 9 روپے 22پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More