2 کروڑ ٹیسٹ کر چکے، 12 عارضی اسپتال بنا رہے ہیں:ڈونلڈ ٹرمپ

نوائے وقت  |  Apr 10, 2020

 امریکی صدر   ڈونلڈ ٹرمپ نے معمول کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے سلسلے میں اب تک امریکا میں 2 کروڑ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، امریکی افواج 12 عارضی اسپتال بنا رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لاکھوں امریکی اس مشکل وقت میں قربانیاں دے رہے ہیں، ایک بہترین مستقبل امریکیوں کی راہ دیکھ رہا ہے، مجھے محسوس ہوتا ہے ہماری معیشت جلد بہتر ہوگی، ہم بھرپور طریقے سے واپس آئیں گے، مزید 500 ملین ماسک خرید رہے ہیں، اربوں ڈالرز کی میڈیکل سپلائی ریاستوں کو بھجوا رہے ہیں۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایئر لائنز کا کاروبار بچانے کے لیے پیکج کا اعلان کریں گے، کرونا ویکسین کی تیاری سے متعلق بھی حوصلہ افزا اطلاعات آ رہی ہیں، امریکا کے پاس دنیا کے بہترین ہیلتھ ورکرز ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی پیداوار سے متعلق بتایا کہ تیل کو محفوظ کرنے کے لیے ان کی سعودی عرب اور روس سے بات ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا سعودی عرب اور روس بہت زیادہ تیل پیدا کر رہے ہیں لیکن موجودہ حالات میں تیل فروخت نہیں ہو رہا، اس سلسلے میں روس کے صدر اور سعودی فرماں روا سے بات ہوئی ہے، ملین آف بیرل تیل محفوظ کرنے کے لیے نئے مقامات بنا رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More