’ماہرہ خان سے مقابلہ نہیں محبت ہے‘

ہم نیوز  |  May 01, 2020

اسلام آباد: حال ہی میں انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کرنے والی اداکارہ ایمن خان نے کہا ہے کہ ان کا ماہرہ خان سے کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

گزشتہ دنوں ایمن خان نے ماہرہ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالوورز رکھنے والی پاکستانی شخصیت کا اعزاز اپنے نام کر لیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب ایمن خان کی جانب سے ایک بیان سامنے آیا جس میں ان کا کہنا ہے کہ ماہرہ سے کوئی مقابلہ نہیں، وہ ماہرہ سے بہت پیار کرتی ہیں۔

ہم ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’باندی‘ میں مرکزی کردار ادا کرکے تعریف سمیٹنے والی ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ)  انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5.9 ملین ہو گئی تھی جو کہ ماہرہ خان سے 1 لاکھ زیادہ تھی۔

ماہرہ خان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 5.8 ملین تھی تاہم اب ان کے فالوورز کی تعداد بھی ایمن خان کے فالوورز جتنی ہی ہوگئی ہے۔

ایمن خان کی بہن منال خان کو انسٹاگرام پر 4.9 ملین افراد فالو کر رہے ہیں۔

انسٹاگرام پر مقبول ترین پاکستانی اداکارہ نے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے اپنی بیٹی امل کے ساتھ لی گئی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی تھی۔

 

View this post on Instagram

 

Sending Love to all my insta fam 🌟🌟

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official) on Apr 25, 2020 at 2:14pm PDT

تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا تھا کہ ’میری انسٹاگرام فیملی کے لیے ڈھیروں پیار‘۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More