طیارہ حادثہ: جاں بحق افراد کی تعداد 86 ہو گئی

ہم نیوز  |  May 23, 2020

کراچی: طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 86 ہو گئی ہے۔ اس بات کی تصدیق حکومت سندھ کے محکمہ صحت نے کی ہے۔

ہم نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں 54 اور سول اسپتال میں 32 نعشیں لائی گئی ہیں۔

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 19 افراد کی نعشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ جن نعشوں کی شناخت کی گئی ہے ان میں محمد طاہر، فریحہ بتول،  فریال بیگم اور سیدہ سیما عمران شامل ہیں۔

حکومت سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق  کیپٹن سجاد، فرہان، دلشاد احمد، شہید محمود احمد اور ندا وقاص کی نعشوں کی شناخت کا عمل بھی مکمل ہو گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق عمار راشد، شہناز پروین، شعیب رضا، وقاص طارق، اقرا شاہد، بالاچ خان، آصف فیاض اور سید دانش شاہ کی نعشوں کو بھی شناخت کر لیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق طیارہ حادثے کے بعد سے 13 افراد کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔

چیئرمین پی آئی اے نے چند گھنٹے قبل بتایا تھا کہ طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے چھ افراد کی میتیں شناخت کے بعد ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں۔

طیارہ حادثہ: حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

کراچی پولیس نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت کا عمل مکمل کرانے کے لیے خصوصی ٹیم بھی تشکیل دی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More