پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی

سماء نیوز  |  Jun 30, 2020

فوٹو : آن لائن

پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں لاک ڈاؤن کی مدت میں 15 جولائی تک توسیع کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق تعلیمی اداروں، شادی ہالز، ریسٹورنٹ، پارک، سنیما بدستور بند رہیں گے۔

سیکریٹری صحت پنجاب کیپٹن (ر) عثمان کے مطابق پنجاب بھر میں لاک ڈاؤن میں 15 جولائی تک توسیع کردی گئی ہے، لاک ڈاؤن میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے، شادی ہالز، ریسٹورنٹ، پارک اور سینما بدستور بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سماجی ومذہبی اجتماعات اور کھیل کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔

کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک پیر تا جمعہ کھلے رہیں گے۔

پنجاب میں میڈیکل اسٹورز، ٹائر پنکچر شاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

صوبہ بھر میں تندور، زرعی ورکشاپس بھی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی۔

پنجاب کے کال سینٹرز کو 50 فیصد اسٹاف کيساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی۔

بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلنے کی اجازت ہوگی۔

 گروسری اور کریانہ اسٹورز صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے۔

پنجاب میں گرجا گھر صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More