وفاقی کابینہ کا 14 نکاتی ایجنڈے پر مشتمل اجلاس آج ہوگا

سماء نیوز  |  Jul 01, 2020

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا 14 نکاتی ایجنڈے پر متشمل اجلاس آج یکم جولائی کو ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں کرونا وائرس کی صورت حال سمیت پارٹی امور پر بھی غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں اضافے کا فیصلہ کابینہ کرے گی۔ کابینہ اجلاس میں عراق اور دیگر ممالک کے لئے زائرین کی پالیسی کاریگولیٹری فریم ورک پیش کیا جائے گا۔

کابینہ اجلاس میں جعلی ڈگری والے پائلٹس کے لائسنس کی منسوخی پر بھی غور ہوگا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کا معاملہ ایجنڈا میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا منگل کوہونے والا اجلاس اسمبلی سیشن کے باعث موخرہوا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More