پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کو اس کے ملک میں ہرا سکتی ہے، بریڈ ہوگ

نوائے وقت  |  Jul 07, 2020

سڈنی(یواین پی) سابق آسٹریلوی کرکٹر بریڈ ہوگ نے کہاکہ اس وقت پاکستان واحد ٹیم ہے جو بھارت کو اس کے ملک میں ہرا سکتی ہے۔بریڈ ہوگ نے کہا کہ گرین کیپس کے پاس بہت مضبوط پیس یونٹ کیساتھ بہتر اسپنرز بھی موجود ہیں، ان کی بیٹنگ میں بھی کافی گہرائی ہے، اس کے ساتھ وہ بھارتی کنڈیشنز کو بھی اچھی طرح جانتے ہیں، مگر مسئلہ یہ ہے کہ وہ سیاسی وجوہات کی بنا پر بھارت نہیں جا سکتے، اس لیے دوسری بہترین ٹیم جو کوہلی الیون کو ان کے میدانوں پر ہرا سکے وہ آسٹریلیا ہے۔بریڈ ہوگ نے کہاکہ 2014 میں ویرات کوہلی کی جانب سے ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سنبھالنے کے بعد بھارت اپنے ملک میں ایک بھی ٹیسٹ سیریز نہیں ہارا، آخری مرتبہ اسے اپنے میدانوں پر طویل فارمیٹ کی سیریز میں 2012 میں انگلینڈ سے شکست ہوئی تھی۔ کورونا وائرس دنیا بھر سے 5 لاکھ 40 ہزار انسانوں کی جان لے گیا

کورونا وائرس دنیا بھر سے 5 لاکھ 40 ہزار انسانوں کی جان لے گیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More