پاکستان میں ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا

شمع نیوز  |  Jul 10, 2020

لاہور (این این آئی) رواں سال ستمبر میں پاکستان میں ہونے والا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اے سی سی نے رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی تھی، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں پی سی بی اس ایونٹ کو ایک بہت بڑا موقع سمجھ رہا تھا، بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے صاف انکار کیا تو چند میچز یو اے ای میں کرانےپر بھی غور ہوا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں دنیا کے دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پی

سی بی نے بھی متبادل پلان بنانے شروع کر دیئے تھے، پہلے مکمل ٹورنامنٹ دبئی میں کرانے کی بات چلتی رہی، اس کے بعد وائرس سے بہت کم متاثر ہونے والا سری لنکا میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار بن کر سامنے آیا۔ایشین کرکٹ کونسل کے اعلامیہ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے ایشیا کپ کو ملتوی کرنا پڑا، ایشیا کپ کا انعقاد ستمبر میں ہونا تھا۔ امید ہے کہ ٹورنامنٹ کا انعقاد 2021 میں ہو گا۔اے سی سی کا مزید کہنا ہے کہ جون 2021 میں ایشیا کپ کرانے کے لیے ورکنگ کر رہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اب ایشیا کپ 2022 کی میزبانی کرے گا۔سری لنکا کرکٹ ایشیا کپ 2021 کی میزبانی کرے گا، ایشیا کپ 2021 آئندہ سال جون میں ہونے کا امکان ہے۔  اے سی سی نے رواں سال ستمبر میں شیڈول ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو سونپی تھی، ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی مکمل بحالی کے لیے کوشاں پی سی بی اس ایونٹ کو ایک بہت بڑا موقع سمجھ رہا تھا، بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے صاف انکار کیا تو چند میچز یو اے ای میں کرانے پر بھی غور ہوا۔کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال میں دنیا کے دیگر ملکوں کے کرکٹ بورڈز کی طرح پی سی بی نے بھی متبادل پلان بنانے شروع کر دیئے تھے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More