صحافی شوہر کے تشدد سے قتل ہونے والی صدف زہرا کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آگئی

روزنامہ اوصاف  |  Jul 10, 2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) گزشتہ ہفتے قتل ہونے والی مشہور بلاگر علی سلمان کی اہلیہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوگئی، لاش پر تشدد کے واضح نشانات موجود تھے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق صدف زہرہ کی موت 29 جون کی دوپہر 2 بجے کے قریب واقع ہوئی، صدف کے دائیں گال پر چوٹ کے نشان تھے، ان کے ہونٹ سوجے ہوئے جبکہ چہرے پر جگہ جگہ چوٹوں کی وجہ سے نیل پڑے ہوئے تھے۔ پوسٹ مارٹم کے دوران ابتدائی جائزے کے مطابق مرحومہ کی موت گم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی تاہم حتمی رپورٹ فارنزک جائزہ کے بعدسامنے آئے گی، جس کیلئے صدف کے خون، معدے اور جگر کے نمونے فارنزک لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ سوشل میڈیا بلاگر سلمان علوی کی اہلیہ کی گزشتہ دنوں ہونے والی موت کے بعد ان کے شوہر علی سلمان کو پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، صدف زہرہ کی بہن نے الزام عائد کیا تھا کہ ان کے بہنوئی نے اپنی بیوی کو قتل کیا ہے جبکہ سلمان کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی نے خود کشی کی ہے۔ پولیس کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے مطابق علی سلمان کے پڑوسیوں کا کہنا تھا کہ سلمان اپنی بیوی کو اکثر تشدد کا نشانہ بناتا اور گالم گلوچ کرتا تھا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More