سوشانت کی آخری فلم’دل بیچارا‘ کا ٹائٹل سانگ بھی وائرل

سماء نیوز  |  Jul 11, 2020

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارا‘ کا ٹریلر کے بعد ٹائٹل گانا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹائٹل گانا معروف بالی ووڈ گلوکار اے آر رحمن نے گایا جبکہ اس گانے کو کاریوگراف فرح خان نے کیا۔

فرح خان نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں دل بیچارہ کے گانے کے حوالے سے لکھا کہ یہ گانا میرے کیریئر میں ہمیشہ خاص رہے گا۔

انہوں نے لکھا کہ فلم ’دل بیچارہ‘ کے ہدایتکار سے انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جب بھی اپنی نئی فلم بنائیں گے تو اس کے ایک گانے کی کاریوگرافی وہ کریں گی۔

انہوں نے لکھا کہ سوشانت کی بہترین ڈانس کی صلاحیتوں کی وجہ سے ہم نے مختصر وقت میں ہی اپنا کام مکمل کرلیا تھا۔

سشانت کی آخری فلم دل بے چارہ 24 جولائی کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کی آخری فلم ’دل بیچارہ‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا تھا، فلم دل بے چارہ ہالی ووڈ فلم ’دی فالٹ ان آر اسٹار‘ کا ہندی ریمیک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More