امیتابھ بچن کورونا کا شکار، اسپتال میں داخل

نیو  |  Jul 11, 2020

ممبئی: بالی ووڈ ورسٹائل اداکار امیتابھ بچن کورونا وائرس کا شکار ہو گئے۔ جس کے بعد انھیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیجنڈری اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

امیتابھ بچن نے خود بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے کورونا مثبت آنے سے متعلق آگاہ کیا۔ اپنے پیغام میں امیتابھ بچن نے بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

All that have been in close proximity to me in the last 10 days are requested to please get themselves tested !

— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) July 11, 2020

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس حوالے سے متعلق حکام کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔امیتابھ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ ان کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ان کے اہل خانہ اور اسٹاف کے بھی ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کے نتائج کا انتظار ہے۔ امیتابھ بچن کورونا کا شکار، اسپتال میں داخل

انھوں نے درخواست کی کہ وہ لوگ جو گزشتہ دس دنوں سے میرے قریب تھے وہ بھی اپنے کورونا ٹیسٹ کروا لیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اداکار کو کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے ناناوتی اسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More