احسان مانی سمیت بورڈ کے کئی افسران دہری شہریت کے حامل

روزنامہ خبریں  |  Jul 30, 2020

چیئرمین پی سی بی ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان، ڈائریکٹر ندیم خان اور ثقلین مشتاق کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے،بولنگ کوچ وقار یونس آسٹریلوی شہریلاہور (ویب ڈیسک ) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی سمیت بورڈ کے کئی افسران دہری شہریت کے حامل ہیں۔ حکومت میں دوہری شہریت کے معاملے پر ہونے والی تنقید کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی دباؤ کا شکار ہے۔ اس وقت بورڈ کے چیئرمین احسان مانی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر وسیم خان، ڈائریکٹر ندیم خان اور ثقلین مشتاق کے پاس برطانیہ کی شہریت ہے جب کہ بولنگ کوچ وقار یونس کے پاس آسٹریلیوی شہریت ہے۔

احسان مانی نے گورننگ بورڈ کا ہنگامی اجلاس آج شام ویڈیو لنک پر طلب کر لیا ہے۔ پی سی بی ترجمان اجلاس کو غیر رسمی قرار دے رہے ہیں لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ دوہری شہریت کے معاملے پر پی سی بی حکام بورڈ آف گورنرز کو اعتماد میں لیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More