حکومت کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر عوام کو مہنگائی کاتحفہ

سماء نیوز  |  Jul 31, 2020

حکومت نے عيد کے موقع پر عوام کو مہنگائی کا تحفہ دے ديا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرديا گيا، پیٹرول کی قیمت 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی۔

وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کی گئی تھی۔ اوگرا حکام کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے کوئی سمری نہیں بھیجی گئی، حکومت قیمتوں میں اضافے کا اختیار رکھتی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف حکومت نے کرونا وائرس کے باعث معاشی تنگی کے شکار شہریوں کو 26 جون کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 25 روپے فی لیٹر تک اضافے کا جھٹکا دیا تھا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے اضافہ کردیا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 5 روپے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 روپے 97 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 6 روپے 62 پیسے فی لیٹر بڑھادی گئی ہے۔

اس سے قبل حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ہر 15 روز میں کرنے کا بھی اعلان کیا تھا، جس کا اطلاع 15 اگست سے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More