عوام کے لیے خوشی کی خبر،کورونا ویکسن کی پاکستان میں آزمائش کی تیاریاں شروع

روزنامہ اوصاف  |  Jul 31, 2020

اسلام آباد(ویب ڈیسک )کورونا ویکسین کی پاکستان میں آزمائش کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور اس مقصد کے لے رضاکاروں کے ناموں کے اندارج کا آغاز بھی ہو گیا ہے۔وائس چانسلریونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے اشتراک سے کورونا کی ویکسین کی آزمائش پاکستان میں بھی کی جائے گی۔ڈاکٹر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ کورونا کی آزمائش کے لیے رضاکاروں کے ناموں کا اندراج شروع کردیا گیا، کورونا ویکسین کی آزمائش کے لیے 20 ہزار افراد کا اندراج کیا جائےگا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ویکسین کی آزمائش کے لیے دو ماہ لگ سکتے ہیں، برطانیہ سے ویکسین بھیجنے کی تصدیق پر حکومت پاکستان سے اجازت لی جائے گی۔خیال رہے کہ کورونا ویکسین کی تیاری کے لیے دنیا بھر میں کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک کورونا کے حوالے سے سائنسدانوں کو مکمل کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے البتہ مختلف ممالک کی جانب سے مختلف ادویات کی انسانوں اور جانوروں پر آزمائش کی جا رہی ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More