قومی کرکٹرز نے ڈربی شائر میں عید منائی، سرفراز احمد نے خطبہ دیا

نوائے وقت  |  Aug 01, 2020

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی، سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے خطبہ دیا۔ دنیا بھر کی طرح برطانیہ میں گزشتہ روز جمعۃ المبارک عید الاضحیٰ منائی گئی جبکہ انگلینڈ کیخلاف سیریز سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے ڈربی شائر میں عید منائی۔پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نے نماز کی امامت کرائی اور ساتھ خطبہ بھی دیا۔ قومی کرکٹرز کی جانب سے ڈربی میں ٹیم ہوٹل میں عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی گئی جبکہ سابق کپتان سرفراز احمد نے نماز کی امامت کی اور خطبہ بھی دیا۔واضح رہے کہ کرونا ایس او پی کی وجہ سے قومی کرکٹرز کو کہیں اور جانے کی اجازت نہیں تھی۔عید کی نماز کے بعد کھلاڑیوں اور آفیشل ایک دوسرے کے گلے ملے جبکہ عید مبارک بھی کہی، عید ملن کے بعد گروپ فوٹو اور سیلفیز کا بھی خوب دور چلا۔پاکستان کرکٹ ٹیم آج ڈربی سے مانچسٹر پہنچیں گی۔انگلینڈ سیریز سے پہلے کرونا کو شکست دینے والے قومی فاسٹ بائولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی ٹیم کیساتھ ڈربی میں پریکٹس کی، حارث رؤف بھی برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئے۔محمد عامر مسلسل دو ٹیسٹ منفی آنے پر ٹیم کیساتھ اِن ایکشن ہوئے، ڈربی شائر میں پریکٹس شروع کر دی۔ٹی ٹونٹی ٹیم سے مل کر خوب بائولنگ کے جوہر دکھائے۔ حارث رؤف نے بھی کروناٹیسٹنگ کلیئر ہوئے، برطانیہ کے لیے روانگی مہمان ملک میں بھی کرونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا، لگاتا ر دو ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے اور آئیسولیشن پریڈ کے بعد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پانچ اگست جبکہ ٹی ٹونٹی میچز کے مقابلے اٹھائیس تاریخ سے شیڈول ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More