کورونا وائرس : ایمی ایوارڈز کی تقریب آن لائن منعقد کی جائےگی

جی این این  |  Aug 01, 2020

لاس اینجلس : نامزدگی کے اعلان کے بعد ایمی ایوارڈز انتظامیہ نےتمام نامزد افراد کو آگاہ کیا ہے کہ 20 ستمبر میں ہونے والی تقریب کورونا وائرس کی وجہ سے آن لائن منعقدکی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ جہاں دنیا کی معیشت متاثر ہوئی وہیں اس وبا نے انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی بے حد متاثرکیا ہے،  رواں سال کورونا کی وبا کے باعث جہاں فلمی دنیا کے متعبر ترین ’آسکر‘ ایوارڈز سمیت ’کانز‘ فلم فیسٹیول اور دیگر بڑی فلمی تقریبات کو منسوخ یا ملتوی کردیا گیا تھا۔وہیں امریکا کی ٹیلی وژن اکیڈمی اور ٹی وی چینل اے بی سی کی جانب سے منعقدہ کردہ معروف ٹی وی ایوارڈز فیسٹیول ’ایمی‘ کی تقریب معمول کے مطابق رواں سال ستمبر میں منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تاہم حال ہی میں 20 ستمبر کو منعقد ہونیوالے  ایمی ایوارڈز انتظامیہ نے بھی وبا کے پھیلاؤ ، لاک ڈاؤن  کے پیش نظر تقریب کو آن لائن منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ایمی‘ ایوارڈز کو امریکی ٹیلی وژن کی دنیا کے سب سے معتبر ایوارڈ کا اعزاز حاصل ہے اور یہ ایوارڈز صرف ٹی وی پر چلنے والے پروگراموں اور ڈراموں کو دیے جاتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More