دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد افراد متاثر

ہم نیوز  |  Aug 02, 2020

عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث دنیا میں 6 لاکھ 88 ہزار 722 اموات ہوچکی ہیں اور ایک کروڑ 80 لاکھ 13 ہزار 235 افراد متاثر ہوئے جبکہ ایک کروڑ 13 لاکھ 26 ہزار 433 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

امریکہ میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ 64 ہزار 318 ہو گئی ہے اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 898 تک پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کوروناوائرس کے اثرات صحتیاب ہونے بعد بھی ختم نہیں ہوتے، برطانوی ڈاکٹرز

برازیل میں 27 لاکھ 8 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور 93 ہزار 616 اموات ہوئی ہیں۔

بھارت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والا تیسرا بڑا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 17 لاکھ 51 ہزار سے زائد ہے اور 37 ہزار چار سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں کورونا سے 8 لاکھ 45 ہزار 443 افراد متاثر ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 58 ہو گئی ہے۔

جنوبی افریقہ میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 8 ہزار ایک سو سے بڑھ گئی ہے جبکہ 5 لاکھ 3  ہزار 290 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 

پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 19 ہزار 217 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے۔

میکسیکو میں چار لاکھ 34 ہزار 193 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے اور 47 ہزار چار سو سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس سے چلی میں تین لاکھ 57 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور 9 ہزار 533 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

اسپین میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار 445 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 35 ہزار سے زائد ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 46 ہزار 193 ہو گئی ہے جبکہ 3 لاکھ 3 ہزار 952 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔

برطانیہ میں کورونا ٹیسٹ اینڈ ٹریس سسٹم لاگو ہے اور کورونا مریضوں سے ملاقات کرنے والوں کو آئسولیٹ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More