بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے

بول نیوز  |  Aug 04, 2020

محکمہ موسمیات نے کراچی کے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہرقائد میں بارش برسانے والا طاقتور ترین سسٹم آرہا ہے،جوکہ 7اگست کی صبح شہر میں داخل ہو جائے گا۔

شہرقائد میں بارش برسانے والے طاقتور ترین سسٹم کی آمد کے ساتھ ہی کراچی سمیت سندھ بھر میں 9،8،7 اور 10 اگست کو موسلا دھابارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے ایک بار پھر موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سسٹم سال 2011کے بعد اب دوبارہ آ رہا ہے۔

دن میں رات جیسا سماں رکھنے والے مون سون سسٹم جسے Mahi کا نام دیا گیا ہے، کراچی و دیگر شہروں کے لیے 2011 کے بعد سب سے وسیع پیمانے اور طویل الوقت پورا ہفتہ شدید گرچ چمک کے ساتھ بارش برسانے والا سسٹم ہوسکتا ہے۔

2020 کا سب سے طاقتور اور خلیج بنگال سے آنے والا اس سال کا پہلا بارشیں برسانے والا سسٹم سمندری نم اور گرم ہواؤں سے شدید طاقتور ہوکر 6 اگست سے پاکستان کے ساحلی پٹی میں داخل ہوگا، شہر کے مختلف علاقوں میں موسلاھار بارش ہوگی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More