مانچسٹرٹیسٹ میچ:پاکستان کی16رکنی ٹیم کا اعلان آج ہوگا

سماء نیوز  |  Aug 04, 2020

پاکستان اور انگلينڈ کے درميان ٹيسٹ سيريز کا آغاز کل بروز بدھ سے ہورہا ہے۔دونوں ٹيميں پہلے ٹيسٹ ميں مانچسٹر ميں ٹکرائيں گی۔ميچ کيلئے16 رکنی اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم تقریبا 6 ماہ بعد بین الاقوامی کرکٹ کےلیےمانچسٹر کےمیدان میں بدھ کواتر رہی ہے۔ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بدھ سے مانچسٹر میں شروع ہوگا۔

کپتان اور ٹیم کےکوچز نےانگلینڈ کو زیر کرنے کے لیے حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔پريکٹس سيشن ميں تياريوں کو بھی فائنل ٹچ ديا جارہا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کا نوجوان بولرز پر مشتمل اٹيک کچھ کردکھانے کيلئے پرعزم ہے جبکہ تجربہ کار بیٹسمین بھی رنز کے انبار لگانےکےلیے پراعتماد ہیں۔ ہيڈ کوچ مصباح الحق بھی ٹيم کی تياريوں سے مطمئن ہيں۔

پاکستان اورانگلينڈ کی ٹيميں اب تک 83 ٹيسٹ ميچ ميں آمنے سامنے آئيں۔پاکستان نے 21 اور انگلينڈ نے 25 ميچز ميں کاميابی حاصل کی،37 مقابلے ڈرا ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More