خاتون وزیر اعظم اپنی بیٹی کے والد سے رشتہ ازدواج میں منسلک

روزنامہ اوصاف  |  Aug 04, 2020

ہیلسنکی (ویب ڈیسک )فن لینڈ کی 34 سالہ خاتون وزیر اعظم سانا میرین نے آخر کار اس شخصیت سے شادی کر لی جو سولہ برس سے میرین کی زندگی میں شامل ہے۔ اس بات کا اعلان میرین کے دفتر کی جانب سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کیا گیا۔سرکاری بیان کے مطابق شادی کی تقریب کا انعقاد ہفتے کے روز خاتون وزیر اعظم کے سرکاری دفتر میں ہوا۔ اس موقع پر دونوں افراد کے اہل خانہ  اور قریبی دوست احباب موجود تھے۔یاد رہے کہ میرین اور مارکوس کی ایک ڈھائی سالہ بچی بھی ہے۔میرین نے انسٹاگرام پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ پر ایک تصویر پوسٹ کی۔ تصویر میں وہ سفید عروسی جوڑے میں ہاتھوں میں پھولوں کا گلدستہ لیے اپنے شوہر مارکوس رائکونن کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔تصویر کے ساتھ خاتون وزیر اعظم نے اپنے تبصرے میں لکھا "میں اس شخص کو اپنا شریک حیات بنانے پر بے پناہ خوش ہوں جس سے میں محبت کرتی ہوں"۔گذشتہ برس یکم دسمبر کو سانا میرین فن لینڈ کی وزیر اعظم منتخب ہوئیں تو وہ دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہونے کے اعزاز کی مالک بن گئیں۔ تاہم جلد ہی وہ آسٹریا کے 33 سالہ سیباستیان کورٹس کے ہاتھوں اپنے ریکارڈ سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔اس کے باوجود میرین اب بھی فن لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین وزیر اعظم ہونے کا اعزاز رکھتی ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More